اسپیشل افسرتلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے اعلان کیا ہے کہ
ریاست تلنگانہ کے عازمین کے انتخاب کے لئے قرعہ اندازی کل 18مارچ کو
11:00بجے دن دفتر حج کمیٹی واقع حج ہوزنامپلی حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔انہوں نے
بتایاکہ چیف الکٹورل افسراے پی و تلنگانہ مسٹر بھنور لال نے ریاست
میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے پیش نظر احاطہ حج ہاؤز میں مقرر قرعہ
اندازی کی تقریب منعقد نہ کرنے کے احکام جاری کئے تھے جس کے سبب یہ
تقریب ملتوی کردی گئی تھی۔